تلہار (این این آئی) شہر اور گردو نواح میں چینی کی قیمت 90 روپیہ فی کلو تک ہو گئی۔ منافع خور بیوپاریوں نے چینی ذخیرہ کرلی، قیمت میں مزید اضافے کا امکان ،یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی چینی غائب، تفصیلات کے مطابق تلہار شہر اور گردونواح میں چینی کی قیمت 90 روپیہ فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اکثر دیہات میں چینی ایک سئو روپیہ فی کلو تک بھی فروخت ہو رہی ہے، چینی کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی
منافہ خور چینی کے بیوپاریوں نے چینی ذخیرہ کرنا شروع کردی ہے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس وقت چینی کی ایک سئو کلو والی بوری 8500 روپئے میں مل رہی ہے، جس میں مزید اضافے کا امکان ہے، تلہار کے شہریوں نے سندھ حکومت اور ضلع انتظامیہ بدین سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں چینی ذخیرہ کرنے والے بیوپاریوں کے خلاف کاروائی کی جائے، اور چینی کی قیمت پر کنٹرول کیا جائے، یاد رہے کہ تلہار کے تمام یوٹیلٹی اسٹورس پر بھی چینی غائب ہے۔