عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرنے سے پاکستان کی لاٹری لگ گئی،شاندار خبر سنا دی گئی ‎‎

10  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معاشی ماہرین نے قراردیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تیل کی عالمی قیمتیں گرنے کا پاکستان بھرپور فائدہ اٹھاسکتا اور ہماری معیشت بھی بہتر ہو سکتی ہے جبکہ کرونا سے اب تک عالمی مارکیٹ کا کئی ہزار ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے ، دنیا کی 20فیصد معیشت متاثر ہوچکی ہے ، اگر وائرس پر قابو نہ پایا گیا تو عالمی معیشت 70فیصد متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

روزنامہ92نیو ز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے معرو ف معاشی ماہر ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ اس وقت کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں مارکیٹس گر رہی ہیں سب سے زیادہ اثر تیل پر ہوا اور اسکی قیمت بہت نیچے آ گئی ہے ۔ پاکستان اس تمام صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔ اگر ہم نے اس صورتحال کا ٹھیک طرح سے استعمال کیا تو ہماری معیشت بہترہوگی ۔ معروف معاشی ماہر ڈاکٹر شاہد حسن نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے عالمی مارکیٹ کا مزید کئی گنا زیادہ نقصان جبکہ ہمارے ملک کو اس صورتحال میں فائدہ ہو سکتا ہے تیل کی قیمت 35ڈالر فی بیرل تک آ گئی اور اگر اسکا فائدہ عوام تک پہنچا دیا گیا تو مہنگائی کی شرح 12.4فیصد سے کم ہوکر 6فیصد پر آ جائیگی ۔چونکہ چین کی ایکسپورٹس متاثر ہوئی ہیں ہم اس صورتحال میں اپنی ایکسپورٹس بڑھا سکتے ہیں۔ معروف تجزیہ کار ڈاکٹر قیس اسلم نے کہا کہ کرونا پر قابو نہ پایا گیا تو عالمی معیشت 70فیصد تک متاثر ہونیکا خدشہ ہے اور یہ وائرس ایک دو سال بعد بڑی تباہی پھیلائے گا۔ ابھی کرونا کی شروعات ہے ، چین میں تین ہزار سے زائد لوگ مرچکے جبکہ ایران اور اٹلی میں بھی تیزی سے اموات ہورہی ہیں، دنیا میں شدید ڈر اور خوف پایا جا رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…