لاہور( آن لائن )پی آئی اے میں مثبت تبدیلیوں کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج نے پی آئی اے کا نام ڈیفالٹر لسٹ سے نکال دیا۔اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پی آئی اے کو نارمل ٹریڈنگ لسٹ میں شامل کرنے کے بعد سٹاک ایکسچینج میں نارمل ٹریڈنگ 27 جنوری سے شروع ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ پی آئی اے کو ڈیفالٹر سالانہ جنرل میٹنگ اور
سالانہ آڈٹ رپورٹ جمع نہ کرنے پر کیا گیا تھا۔سال 2018 میں پی آئی اے کو 67 ارب 32 کروڑ کا خسارہ ہوا تھا۔ ادھر سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف جنوبی پنجاب سہیل خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے مثبت اقدامات کی بدولت پی آئی اے کو ڈیفالٹر لسٹ سے نکالا گیا ہے۔ عمران خان کی قیادت میں ملک کو اندرونی اور بیرونی سطح پر کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔