اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت کارروائیوں کی رپورٹ جمع کرا دی ۔ نومبر 2019 تک چندہ جمع کرنے پر ٹیرارزم فناسنگ کے 367 مقدمات درج کئے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی
مالی معاونت روکنے کے لئے جو ٹھوس اقدامات کئے اس حوالے سے ایف اے ٹی ایف کو رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق نومبر 2019 تک چندہ جمع کرنے پر ٹیرارزم فنانسنگ کے مجموعی طور پر 367 مقدمات درج کئے گئے ہیں اور گزشتہ ڈیڑھ سال جون 2018 سے نومبر 2019 کے دوران 8 کالعدم تنظیموں کے درمیان جو مقدمات درج کئے گئے ہیں ان میں 400 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ دہشتگردوں کی مالی معاونت پر سزاوں میں 403 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ دہشتگردی کی مالی معاونت پر 196 افراد کو سزائیں دی گئیں ۔ نومبر 2019 تک چندہ جمع کرنے پر ٹیرارزم فنانسنگ کے جو 367 مقدمات درج ہوئے ان میں داعش کے خلاف چندہ جمع کرنے کے 17 مقدمات کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف 25 ‘ القاعدہ کے خلاف 10 ٹیرارزم فنانسنگ کے مقدمات درج ہیں ۔ کالعدم جیش محمد کے خلاف چندہ جمع کرنے کے 91 مقدمات ‘ کالعدم لشکر طیبہ پر 2 سندھ 17 اور بلوچستان میں 12 ٹیرارزم فنانسنگ مقدمات درج ہوئے ۔