بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،مجموعی حجم ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا،پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید کم ہوگئی،سونا بھی سستا،

datetime 6  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوبھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا اورکے ایس ای 100انڈیکس 40200پوائنٹس سے بڑھ کر 40600پوائنٹس ہو گیا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 90ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم77کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور55.94فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہواسرمایہ کارو ں اور مالیاتی اداروں کی فوڈز،سیمنٹ،توانائی اور بینکنگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 40300،40400،40500اور40600پوائنٹس کی 4بالائی حدیں عبور کر گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 370.58پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 40270.52پوائنٹس سے بڑھ کر 40641.10پوائنٹس ہو گیا اسی طرح171.48پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس18571.15پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28434.53پوائنٹس سے بڑھ کر28711.70پوائنٹس ہو گیا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 90ارب 60کروڑ88ہزار703روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم76کھرب65ارب 27کروڑ11لاکھ 88ہزار 393روپے سے بڑھ کر 77کھرب55ارب 87کروڑ12لاکھ 77ہزار 96روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر 40813.53پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے ایک موقع پر انڈیکس40270.52پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو زیادہ سے زیادہ 20ارب روپے مالیت کے 50کروڑ79لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو14ارب روپے مالیت کے 39کروڑ31لاکھ 50ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز مجموعی طور پر 404کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 226کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،159میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحا ظ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ 3کروڑ52لاکھ،فوجی سیمنٹ 3کروڑ40لاکھ،میپل لیف سیمنٹ 2کروڑ5لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 2کروڑ4لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ51لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے نیلسے پاکستان کے بھا میں 150.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت بڑھ کر 6900.00روپے ہو گئی اسی طرح 94.50روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت 1984.50روپے پر جا پہنچی تاہم اسلینڈ ٹیکسٹائل اور باٹا پاک کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 40.60روپے اور 23.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے اسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت کم ہو کر 1341.40روپے اور باٹا پاک کے حصص کی قیمت 2126.49روپے ہو گئی۔

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید2 پیسے کم ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید2پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.07روپے سے گھٹ کر155.05روپے اورقیمت فروخت155.17روپے سے گھٹ کر155.15روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید154.80روپے اور قیمت فروخت155.10روپے مستحکم رہی۔

دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے170.50روپے سے بڑھ کر170.70روپے اورقیمت فروخت172.20روپے برقرار رہی جب کہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید5پیسے کی کمی سے201.75روپے سے گھٹ کر201.70روپے اورقیمت فروخت203.50روپے برقرارر ہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.90روپے مستحکم رہی اورقیمت فروخت41.30روپے سے گھٹ کر41.20روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41.90رپے برقرار رہی اورقیمت فروخت42.30روپے سے گھٹ کر42.20روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید22روپے سے گھٹ کر21.80روپے

اور قیمت فروخت23روپے سے گھٹ کر 22.80روپے ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت مستحکم رہی جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ100روپے سستا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1475ڈا لر برقرار رہی جب کہ کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کی کمی سے85250 اوردس گرام سونے کی قیمت 73088روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…