لاہور( این این آئی ) اندرون او ربیرون ممالک سے آنے اور جانے والی 12پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401اور آنے والی پرواز 402،چائنہ ائیر کی گوانگزو جانے والی پرواز 6038اور آنے والی پرواز 6037،پی آئی اے کی دہلی جانے والی پرواز 270اور آنے والی پرواز 271،پی آئی اے کی ملتان
جانے والی پرواز 683اور آنے والی پرواز 684، پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 654، پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307اور آنے والی پرواز 306 اورپی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز 758منسوخ کر دی گئی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔