پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پی آئی اے کو  پی  پی ایس او نے فیول کی فراہمی معطل کردی، بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )پی آئی اے کے نادہندہ ہونے پر پی ایس او نے فیول کی فراہمی معطل کردی ہے۔ قومی ایئر لائن کی پروازیں ایندھن کی عدم فراہمی کے سبب شدید متاثر ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ پی ایس او نے ایندھن کی فراہمی عارضی طور پر معطل کی ہے۔ ایندھن کی فراہمی لاہور ایئرپورٹ پر معطل ہوئی ہے لیکن اس کی وجہ سے متعدد پروازیں اڑان بھرنے کے قابل نہیں رہی ہیں۔ معتبر ذرائع کے مطابق  لاہور سے

کراچی جانے والی پرواز پی کے- 305 متاثر ہوئی ہے۔ اسی طرح لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے- 650 متاثر ہوئی ہے۔پی آئی اے کی ریاض، سعودی عرب جانے والی پرواز پی کے- 725، جدہ جانے والی پرواز پی کے- 759 اور ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے- 789 بھی اڑانیں نہیں بھر سکی ہیں۔دبئی سے ملتان آنے والی پرواز ایف زیڈ 325 منسوخ کر دی گئی ہے، ملتان سے دبئی کے لیے روانہ ہونے والی دبئی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 326 منسوخ ہو گئی ہے اور اسی طرح جدہ سے ملتان کے لیے روانہ ہونے والی پرواز 871 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔پی آئی اے کے ترجمان کا دعوی ہے کہ جلد ایندھن کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد جانے والی پرواز بھی روانہ کردی گئی ہے۔پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی جانے والی پرواز 305 کو بھی لاہور سے ایندھن کی فراہمی کے بعد کچھ دیر میں روانہ کردیا جائے گا۔دبئی سے ملتان آنے والی پرواز ایف زیڈ 325 منسوخ کر دی گئی ہے اور اسی طرح ملتان سے دبئی کے لیے روانہ ہونے والی دبئی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 326 بھی منسوخ ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جدہ سے ملتان کے لیے پرواز پی اے 871 کو بھی اڑان بھرنے سے روک دیا گیا ہے۔ملتان پر پروازیں متاثر ہونے کے حوالے سے ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کی گئی ہیں۔

دلچسپ امر ہے کہ ملتان ایئرپورٹ سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایرلائن کی پرواز پی کے- 681 ملتان پہنچی ہے لیکن چونکہ اس کے پاس واپسی کا ایندھن نہیں ہے اس لیے اسے اڑان بھرنے سے روک دیا گیا ہے۔ذرائع کا دعوی ہے کہ تیل کی قیمت کی ادائیگی نہ ہونے پر قومی ایئرلائن کے لیے تیل فراہم کرنے والے ادارے پی ایس او نے پی کے-682 کے لیے تیل فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ایندھن نہ ملنے کی وجہ سے جہاز ایئرپورٹ پر موجود ہیں اور حکام کی کوشش ہے کہ ایندھن کی فراہمی یقینی ہوجائے تو جہاز اڑان بھر لیں۔ ذرائع کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ تیل فراہم کرنے والے ادارے کو سینٹرلائزڈ ادائیگی کی جاتی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھی حکام کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے اورصورتحال بہت جلد بہتر ہو جائے گی۔ ترجمان کے مطابق پی کے 682 کے مسافر لاونج میں موجود ہیں اور ایندھن کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…