منیلا(آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ منظور کر لیا۔اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لیے منظور کردہ 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے استعمال ہو گا۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 50 لاکھ خاندانوں کی مدد کی جاتی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملنے والے قرضے سے 8 لاکھ55 ہزارخواتین کو فائدہ ہو گا جو بی آئی ایس پی پروگرام سے مستفید افراد کا 15 فیصد ہے۔ واضع رہے
کہ گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔اطلاعات کےمطابق یو اے ای بلوچستان میں آئل ریفائنری قائم کرے گا۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے پاکستان میں یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم صالم الزابی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری جوائنٹ وینچر کے ذریعے کی جائے گی۔مبادلہ پٹرولیم کمپنی ابو ظہبی، پاک عرب ریفائنری اور او ایم وی کے مابین جوائنٹ وینچر کے ذریعے سرمایہ کاری کی جائے گی۔