کارپٹ کی عالمی نمائش میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے 105درآمد کنندگان کی حتمی فہرست کی منظوری

5  اکتوبر‬‮  2019

لاہور( آن لائن )ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹ پاکستان اور پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے 15اکتوبر سے لاہور میں شروع ہونے والی کارپٹ کی عالمی نمائش میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے 105درآمد کنندگان کی حتمی فہرست کی منظوری دیدی۔

جنہیں پاکستان آمد پر بہترین ہاسپیٹلٹی پیکج دیا جائے گا ۔ٹڈیپ کے افسران رائو راحیل اور عرفان احمد ، نمائش کے چیف آرگنائزر اعجاز الرحمان اور دیگر پر مشتمل کمیٹی نے پاکستان آنے کے غیر ملکی خریداروں کی 160میں سے 105درخواستوں کی غوروخوض کے بعد حتمی منظوری د ی اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ برس اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکیوں کی شرکت سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہو سکے ۔اجلاس میں چیئرمین کارپٹ ایسوسی ایشن محمد اسلم طاہر ، وائس چیئرمین شیخ عامر سعید ، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ، سینئر مرکزی رہنما عبد الطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، سعید خان ، محمد اکبر ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی نمائش کے انعقاد سے پاکستان کی کارپٹ انڈسٹری کی عالمی سطح پر موثر مارکیٹنگ اور برآمدات کوفروغ ملے گا ۔اس طرح کی سر گرمیاں نہ صرف اندرون اور بیرون ملک پاکستانی کارپٹ مصنوعات کے فروغ کا موثر ذریعہ ثابت ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…