لندن(آن لائن)تیل برآمد کرنیوالے ممالک کی تنظیم اوپیک نے آئندہ سال تیل کی طلب کے اندازے میں کمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اقتصادی سست روی کے باعث آئندہ سال تیل کی عالمی کھپت 1.08 ملین بیرل یومیہ رہے گی جو کہ پہلے لگائے گئے اندازے سے 60 ہزار بیرل یومیہ کم ہے۔اوپیک نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال بھی کروڈ کی پیداوار میں کسی خاطر خواہ اضافے کی توقع نہیں
رکھتے ہیں ،اوپیک کے مطابق 2020 میں کروڈ کی اوسط پیداوار29.40ملین بیرل یومیہ رہے گی۔گزشتہ ماہ اگست میں اوپیک ممالک سے تیل کی پیداوار136,000بیرل یومیہ کے اضافہ کیساتھ 29.74 ملین بیرل یومیہ رہی جو کہ رواں سال میں پہلی بار اضافہ تھا۔سعودی عرب سے اگست میں تیل کی پیداوار میں 2لاکھ بیرل یومیہ اضافہ ہوا اور مجموعی پیداوار 9.789 ملین بیرل یومیہ رہی۔