پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

دوست ہو تو چین جیسا، جو کہا کر دکھایا ، پاکستانی تاجر کو پہلی مرتبہ 5 سال کا ورکنگ ویزا جاری ،جانتے ہیں یہ خوش نصیب کون ہے؟

datetime 2  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آن لائن)چین کے صوبے ڑیجیانگ کے شہر یی وو کی انتظامیہ نے ایک پاکستانی تاجر اور 3 دیگر غیرملکیوں کو پہلی مرتبہ 5 سال کے لیے ورکنگ ویزا جاری کردیا۔محمد عارف اور افغانستان، اردن اور عراق کے 3 شہریوں پر مشتمل پہلے بیچ کو یی وو کی میونسپل پبلک سیکیورٹی بیورو کے ایگزٹ-انٹری ایڈمنسٹریشن آف بیورو کی جانب سے نئی ویزا پالیسی کے تحت فرسٹ کلاس ورک پرمٹ دیا گیا۔ اس حوالے سے محمد عارف نے سرکاری خبررساں

ادارے کو بتایا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ یی وو میں مقیم ہیں اور وہ پاکستان سے مختلف اشیا کو درآمد کرتے ہیں۔ مقامی حکومت نے 200 تاجروں کو 5 سال کام کا ویزا جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا اور وہ اس پہلے بیچ کا تھے جس کو یی وو انتظامیہ نے پرمٹ جاری کیا۔واضح رہے کہ یی وو صارفین کا سامان خریدنے کے حوالے دنیا کا سب سے بڑا مرکز ہے، جس کا علاقہ 47 لاکھ اسکوائر میٹرز پر ہے، یہاں 70 ہزار بوتھ ہیں اور مختلف اقسام کی 17 لاکھ اشیا فروخت کی جاتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…