کراچی(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے فضائی میزبانوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ملک میں ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے ایئر ہوسٹس کو بھی اس نیٹ میں لانے کے لیے اقدمات کا آغاز کیا ہے۔اس سلسلے میں فضائی میزبانوں کو اندرون ملک
سلپ الائونس پر کیش کی ادائیگی ختم کر دی گئی ہے، فضائی میزبانوں کو اب ڈومیسٹک سلپ الائونس تنخواہوں میں ملے گا۔انتظامیہ کے مطابق بین الاقوامی اور ڈومیسٹک الائونسز پے رول میں لانے کا مقصد ٹیکس ادائیگی ہے، خیال رہے کہ فضائی میزبانوں کو بین الاقوامی پروازوں کے الائونسز روپے میں دیئے جا رہے ہیں۔