ٹوکیو( آن لائن )موٹرساز کمپنی نسان، رینالٹ اور متسوبیشی کا اشتراک گاڑیوں کی فروخت کے لحاظ سے عالمی نمبر ایک سے گر کر نمبر تین پر آ گیا ہے۔ اس گروپ نے اس سال کے پہلے چھ مہینوں میں تقریبا 52 لاکھ گاڑیاں فروخت کیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریبا فیصد کم ہے جب یہ اشتراک پہلے نمبر پر تھا۔فروخت میں زیادہ کمی نسان کی گاڑیوں میں ہوئی جس نے امریکا اور یورپ میں سست کارکردگی کی وجہ سے 8 فیصد تنزلی دکھائی۔اس اشتراک میں نصف کے برابر نسان کی گاڑیاں
فروخت ہوئی ہیں۔جرمن کمپنی واکس ویگن نے 53 لاکھ سے زائد گاڑیاں بیچ کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ جاپانی کمپنی ٹویوٹا نے واکس ویگن کے مقابلے میں 54000 گاڑیوں سے کم فرق کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹویوٹا کی اِن چھ مہینوں میں گاڑیوں کی فروخت چین میں لگژری گاڑیوں کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2 فیصد بہتر ہوئی۔ اس کمپنی نے مسلسل تیسرے سال کی پہلی ششماہی میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کا ریکارڈ بنایا۔