اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ،نجی ٹی وی کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 159 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں ہی مندی چھاگئی ہے ، کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 31 ہزار 658 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم اس میں کچھ دیر بعد ہی 32 پوائنٹس کی کمی واقع ہوگئی۔