اسلام آبا(آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 500 مربع گز کے گھر اور 1000 سی سی انجن کی حامل گاڑی رکھنے والے ایک لاکھ نان فائلرز کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ مالی سال 2018 کے ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کے لیے ابھی پانچ دن کا وقت باقی ہے۔ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم یقیناً ایسے افراد کو نوٹس جاری کریں گے جنہیں انکم ٹیکس آرڈینینس کے تحت اپنے ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کئی مرتبہ ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے اور اثاثے ظاہر کرنے
کی آخری تاریخوں میں توسیع کی ہے مگر اب ہم نے نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے ایسے 80 سے ایک کروڑ افراد کی فہرست مرتب دی ہے جن کے پاس 500 یا اس سے زائد مربع گز کا گھر اور ایک ہزار یا اس زائد سی سی انجن کی گاڑی اور بیرون ملک بنک اکاؤنٹس موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایسے تمام افراد کو مختلف دورانیے میں نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ چاہتے ہیں کہ اس طرح ٹیکس چوری کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔