اسلام آباد( آن لائن )ایف بی آرنے نئے سیلز ٹیکس ری فنڈ کے قوانین تیار کرلیے تاکہ ری فنڈ کے دعووں کو جدید طریقے سے اور تیز تر ادا کیا جاسکے۔ نئے قوانین سے دعووں کے طریقہ کار کو ٹیکسٹائل، کارپٹ، چمڑہ، سرجیکل آلات اور کھیلوں کے سامان کے مینوفیکچررز اور بر آمد کنندہ کے دعووں کے طریقہ کار آسان ہوجائے گے اور ان کی (فارم-ایچ کے ذریعے) اسٹاک ظاہر کرنے اور ماہانہ ریٹرن جمع کرانے کے 72 گھنٹوں میں ان کا کام کردیا جائے گا۔تاہم برآمد کنندہ جن کے پاس فارم)ایچ (
جو دعوے کے لیے لازمی ہے نہیں ہے انہیں ماہانہ ریٹرنز کے ہمراہ فائل کرنے کے لیے 120 دن کا وقت دیا جائے گا جو چند شرائط پر 60 دن تک مزید بڑھائی جاسکتی ہے۔تیار کیے گئے قوانین کے تحت کمرشل بر آمد کنندہ کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے دعوے ان کے برآمدات کو دیکھتے ہوئے ادا کیا جائے گا۔حکام کا کہنا تھا کہ نیا نظام یکم جولائی سے موثر ہوگیا ہے اور وہ آئندہ ماہ آپریشنل ہوجائے گا تاہم نئے قوانین کا ڈرافٹ اب بھی منظور ہونا اور ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفائی ہونا باقی ہے۔