اسلام آباد (آئی این پی)50 ہزار روپے سے زیادہ خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے فنانس ایکٹ 2019 میں ٹیکس قوانین میں ترامیم کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ایف بی آر کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق بھٹہ خشت پر ساڑھے 7 سے
ساڑھے 12 ہزار روپے ماہانہ فکس ٹیکس عائد کردیا گیاہے۔ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد میں بھٹہ خشت پر ساڑھے 12 ہزار روپے ماہانہ فکس ٹیکس عائدکیا گیاہے۔اسی طرح سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان میں بھٹہ خشت پر ساڑھے 7 ہزار روپے ماہانہ فکس ٹیکس عائد ہوگا۔ یکم اگست سے درآمدی اشیا پر ریٹیل پرائس کا اندراج بھی لازمی قرار دیا گیاہے۔