اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ہزار مربع فٹ پر دکانوں کو 17 فیصد جی ایس ٹی اور چھوٹے خوردہ فروشوں کو بجلی کے بلوں کی بنیاد پر فکسڈ ٹیکس ادا کرنا ہوگا،روزنامہ جنگ کے مطابق حکومت کا رواں مالی سال خوردہ اور تھوک فروشوں سے 600ارب روپے وصولیوں کا منصوبہ ہے، ایف بی آر رواں مالی سال میں 5550 ارب روپے وصولیوں کے ہدف کے
علاوہ درآمدی اور مقامی محاذ پر جی ایس ٹی کے ساتھ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 2600 ارب روپے وصولیوں کا منصوبہ رکھتا ہے۔ ایف بی آر کے اعلیٰ حکام کے مطابق ہزار ارب روپے مقامی طور پر اور مزید ایک ہزار ارب روپے درآمدات کی مد میں جی ایس ٹی اورا یف ای ڈی سے حاصل ہوں گے جبکہ 600 ارب روپے ایف ای ڈی کے ذریعہ خوردہ فروشوں سے حاصل کئے جائینگے۔