اسلام آباد( آن لائن )ملک بھر کے کاروباری حلقوں میں منفرد مقام رکھنے والے سیف گروپ نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے آمدہ الیکشن میں یونائیٹڈ گروپ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان یونائیٹڈ گروپ کے چئیرمین حبیب اللہ زاہد سنیئیر وائس چیرمین شاہد زمان شنواری اور دیگر تاجر رہنمائوں کی سابق وفاقی وزراء انورسیف اللہ اور ہمایوں سیف اللہ سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔ حبیب اللہ زاہد نے انھیں بتایا کہ وہ تاجروں کے حقوق کی جنگ لڑنا اور انکے تمام جائز مطالبات
حل کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد چیمبر کے رہنماکاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے مفادات کی تکمیل میں لگا رہتے ہیںجس سے مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔اس موقع پر انورسیف اللہ اور ہمایوں سیف اللہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے مشن پر چلتے ہوئے تاجروں کی آواز بنیں گے۔ انھوں نے قلیل عرصے میں مضبوط گروپ بنانے پر انھیںمبارکباد دی اورچیمبر کے انتخابات میں اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔