منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

قطر نے پاکستان پر عائد کونسی پابندی اٹھا دی ‎

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) قطر نے پاکستانی چاول پرعائد پابندی ختم کرکے درآمدات کی اجازت دے دی۔چاول کی دراّمدات پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے پیٹرن ان چیف رائیس ایکسپورٹرز عبدالرحیم جانو نے کہا کہ پاکستان پہلے مرحلے میں 50 ہزار ٹن چاول قطر کو برآمد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ سال تک چاول کی براّمدات کو دو سے پانچ ارب ڈالر تک بڑھایا جائیگا۔عبدالرحیم نے کہا کہ پاکستان قطر کو پانچ لاکھ ٹن چاول برآمد کرتا تھا کوشش کریں گے دوبارہ

مارکیٹ بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سالوں سے قطر نے پاکستانی چاول پر پابندی عائد کردی تھی۔یاد رہے گزشتہ ہفتے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد سے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر مشیر تجارت نے کہا کہ قطر کی منڈیوں میں چاول کی براّمدات سے فائدہ اٹھا کر اگلے پانچ سال تک چاول کی براّمدات کا حجم دو سے پانچ ارب ڈالر تک بڑھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ چین اور انڈونیشیا میں اضافی مارکیٹ رسائی سے چاول کی براّمدات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ چاول کی براّمدات کو پانچ ارب ڈالر تک لے جانے کے لیے جامع حکمت عملی بنائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…