بیجنگ(آن لائن)چین کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی ) کی شرح نمو رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران کم ہوکر 6.2 فیصد رہی جو کہ تین عشروں کی سست ترین شرح نمو ہے اور اس کی وجہ امریکا کیساتھ تجارتی کشیدگی کے باعث اس کی مصنوعات کی عالمی طلب میں کمی ہے۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی کے دوران مجموعی قومی
پیداوار کی شرح نمو 6.2 فیصد رہی جو پہلی سہ ماہی کے دوران 6.4 فیصد کی سطح پر رہی تھی، جی ڈی پی کی شرح پیداوار میں کمی کی وجہ چین امریکا تجارتی کشیدگی ہے جس کے باعث عالمی اقتصادی شرح نمو سست ہونے سے چینی مصنوعات کی طلب کم ہونا ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف سال کے دوران حکومتی ہدف 6.0-6.5 کے دائرے میں ہے۔