امریکی تجارتی پالیسیاں یورپی معیشت کے لیے سنگین خطرہ ہیں ، یورپی کمیشن

14  جولائی  2019

برسلز(آن لائن)امریکا اور یورپ کے درمیان تجارتی کشیدگی کے پیش نظر یورپی کمیشن نے واشنگٹن کی تجارتی پالیسیوں کو براعظم یورپ کی معیشت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ یورپی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی تجارتی پالیسیاں یورپ کی معیشت میں غیر متوقع گراوٹ کا سبب بن رہی ہیں۔ امریکی حکومت نے جولائی کے اوائل میں کہا تھا کہ یورپی ملکوں کی جانب سے ایئربس کمپنی کو غیر قانونی طور پر سبسڈی فراہم کرنے کی وجہ سے یورپی یونین کے رکن ملکوں سے منگائی جانے

والی 4 ارب ڈالر مالیت کی اشیا پر عائد ٹیکسوں میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔قبل ازیں اپریل میں بھی امریکا نے دھمکی دی تھی کہ یورپی یونین سے اکیس ارب ڈالر مالیت کی اشیا پر خصوصی کسٹم ڈیوٹی وصول کی جائے گی کیونکہ یورپی یونین ایئر بس کمپنی کی غیر قانونی مالی حمایت کر رہی ہے۔ یورپی کمیشن نے بھی جوابی اقدامات کے طور پر امریکا سے منگائی جانے والی اشیا کی ایک فہرست تیار کی ہے جس میں گاڑیوں کے فاضل پرزہ جات، ہیلی کاپٹر اور منجمد سمندری اشیاء￿ شامل ہیں

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…