ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

آٹے سمیت اشیاء خوردو نوش پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا،چیئرمین ایف بی آر

datetime 12  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ آٹے سمیت اشیاءخوردو نوش پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے،ملک میں سیلز ٹیکس ادا کرنے والوں کی شرح انتہائی کم ہے،کاروباری شخصیات اور تاجروں کے تحفظات دور کرنے کے لیے ان کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور مذاکرات میں کوئی تعطل نہیںانہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہمارا ہدف ٹیکس کا دائرہ بڑھانا ہے تاہم ہم کوئی ایسا فیصلہ نہیں کریں گے جس سے ملکی صنعت و تجارت کو نقصان پہنچے ملک میں سیلز ٹیکس ادا کرنے والوں کی

شرح انتہائی کم ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ کاروباری شخصیات اور تاجروں کے تحفظات دور کرنے کے لیے ان کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور مذاکرات میں کوئی تعطل نہیں ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ‘ٹیکسٹائل کے شعبے نے یارن کی درآمد کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا، یہ شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اسے مراعات فراہم کی جائیں گی’۔انہوں نے کہا کہ ہم چھوٹے تاجروں کے لییمقررہ ٹیکس کی اسکیم لانے کیلیے تیار ہیں۔ ‘زیرو ریٹنگ پر سیلز ٹیکس کا معاملہ 10 سال بعد واپس آرہا ہے، تمام فیصلوں کے اطلاق کے لیے تیار ہیں، مشاورت سے عملدرآمد ہوگا’۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…