اسلام آباد(آن لائن)اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے گزشتہ سال پاکستان میں 2.7 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ، او آئی سی سی آئی کے جو 190 ممبران پر مشتمل ہے جنہوں نے غیر ملکی دوروں میں گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی65 فیصد سے زائد دورے کئے۔او آئی سی سی آئی کی رپورٹ کے مطابق ممبران نے پاکستان میں2018
ء کے دوران 2.7ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جس سے ایک ملین لوگو ںکو روزگار کے مواقع ملے۔گزشتہ سال او آئی سی سی آئی کے ہیڈکوارٹرز ، ریجنل آفسز سے 300 سے زائد مندوبین نے پاکستان کا دورہ کیا جن میں سے زیادہ تر کا تعلق یورپی ممالک سے تھا تاہم چین ، برطانیہ، یو اے ای، یوایس اے اور ایشیئن ممالک کے مندوبین نے بھی پاکستان کے دورے کئے۔