صوابی( این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے عائد کر دہ ظالمانہ ٹیکسز اور بجٹ کے خلاف ضلع صوابی کی تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز ہفتہ 13جولائی کو مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کرینگے۔اس موقع پر صوابی کی کرنل شیر خان چوک میں ایک احتجاجی جلسہ بھی منعقد کیا جائیگا جس میں ٹوپی ، یار حسین ، زیدہ ، چھوٹا لاہور،تورڈھیر، شیوہ ، کرنل شیر خان اور دیگر علاقوں کے ٹرانسپورٹرز اور تاجر شرکت کرینگے۔ اس فیصلے کا اعلان انجمن تاجران ضلع صوابی کے صدر بابو سلطان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں صدر تاجران زیدہ
عبدالستار ، لیاقت صدر کرنل شیر کلے ، شاہی روان صدر شیوہ آڈہ ، سلیم خان صدر ٹوپی ، عمر حیات صدر ٹوپی، محمد علی ، عنایت الرحمن ، حاجی عنایت خان ، بابو سلطان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت کی ظالمانہ تاجر اور عوام کش پالیسیوں ، بجٹ اور ٹیکسز میں اضافے کی مذمت کی گئی مہنگائی کے بڑھتے ہوئے سیلاب اور تاجر وں کی مالی قتل کے سلسلے کو بند کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے اعلان کیا کہ تیرہ جولائی ہفتہ کو مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کے علاوہ تحصیل ٹوپی میں پہیہ جام ہڑتال ہو گی اس موقع پر صبح آٹھ بجے کرنل شیر خان چوک صوابی میں احتجاجی جلسہ بھی ہو گا ۔