کراچی( آن لائن )سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے پاکستان میں کام بند کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک انتظامیہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے پاکستان میں کام بند کرنے کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں، ہم ان خبروں کی مکنل تردید کرتے ہیں، سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک 150سالوں سے پاکستان میں خدمات
فراہم کر رہا ہے، اور کرتا رہے گا، ہمیں ملک میں اپنے صارفین کی خدمت پر فخر ہے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے پاکستان میں کام بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کہا گیا تھا کہ بینک نے تمام صارفین کے اکاونٹس حبیب بینک میں منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اوراب اس بینک کے تمام صارفین حبیب بینک کے صارفین ہوں گے