جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

بجلی بچانے اور بلوں میں کمی لانے کے لیے انوکھا طریقہ کار سامنے آگیا

datetime 6  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )پنجاب میں بجلی کی طلب اور صارفین کے بلوں میں کمی لانے کا انوکھا طریقہ سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپکو نے یو پی ایس کا استعمال ختم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ صارفین کو گھروں سمیت دیگر مقامات پر یو پی ایس کا استعمال کرنے سے روکا جائے گا۔

اس ضمن میں پیپکو نے لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کے سربراہان کو ایک مراسلہ جاری کر دیا ہے۔اس مراسلے میں کہا گیا کہ سالانہ بجلی کے لاکھوں یونٹس یو پی ایس کی بیڑیاں چارج کرنے میں استعمال ہو جاتے ہیں۔ یو پی ایس کی چارجنگ سے صارفین کو اضافی بلوں کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ یو پی ایس کے استعمال کی روک تھام سے بجلی کی بچت اور بلوں میں کمی لائی جا سکے گی۔ایک یو پی ایس ایک گھنٹے میں بجلی کے پانچ یونٹ استعمال کرتا ہے جو کہ ایک دن کے تقریبا 120 یونٹس بنتے ہیں۔ایک یونٹ کی قیمت 18 روہے بنتی ہے۔ اگر یو پی ایس کو چارج کرنے میں 100 یونٹس استعمال ہوئے تو ہم ان میں سے 25 یونٹس استعمال کر سکتے ہیں۔ باقی 75 یونٹس ضائع ہو جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دنوں میں صارفین بجلی سے بچنے کے لیے یو پی ایس کا استعمال کرتے ہیں۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گھروں ، دفاتر، دکانوں سمیت تمام مقامات پر یو پی ایس کا استعمال عام ہو چکا ہے ۔تاہم پیپکو کی ہدایات پرعوام نے بھی حیرانی کا اظہار کیا اور کہا کہ پیپکو کو چاہئے کہ بجلی کی طلب اور رسد کا فرق مٹائے یا پھر عوام کو کوئی ایسا طریقہ بتائیں جس سے وہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں گرمی سے بچ سکیں ۔ عوام کا کہنا تھا کہ پیپکو کی جانب سے یو پی ایس کے استعمال پر پابندی کا عندیہ سمجھ سے باہر ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…