پشاور(آن لائن)ایف آئی اے نے انسانی سمگلروں اور ٹریول ایجنٹوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مفت عمرے کی آڑ میں زائرین کو منشیات دینے والے گروہ کے خلاف بھی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں اور گروہ کے خلاف صوابی اور بونیر میں آپریشن کرنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ منی لانڈرنگ اور ڈالر مہنگا فروخت کرنے پر خیبر بازار اور قصہ خوانی میں شیشوں کے شو کیسوں میں کرنسی فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی ۔ ایف آئی اے کی جانب سے بونیر ، مالاکنڈ ڈویژن سمیت
دیگر اضلاع میں انسانی سمگلروں کے خلاف کاروائی کر رہی ہیں ۔ جو بوگس دستاویزات کی آڑ میں سادہ لوح لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور کے انہیں بیرونی ممالک بھیجوانے کا جھانسہ دیتے ہیں ۔ ایران بارڈر سے گرفتار ہونے والے بعض افراد کی نشاندہی پر خصوصی کاروائی کی جارہی ہیں ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایات کی روشنی میں ایف آئی اے خیبر پختونخوا اس سے قبل بھی مناسب اقدامات کر چکی ہیں۔ انسانی سمگلنگ کا دھندہ کرنے والے ٹریول ایجنٹوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کردیا ہے۔