جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت نے گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں قرض سروسنگ کی ادائیگی کے طور پر کتنےارب ڈالرز کی ادائیگی کردی، اعدادوشمار جاری

datetime 5  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ حکومت نے گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں قرض سروسنگ کی ادائیگی کے طور پر 2 ارب 34 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کردی۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے مالی سال 19 کے پہلے 9 ماہ میں 7 ارب 22 کروڑ 90 ڈالر کی ادائیگیاں کیں، جو مالی سال 18 کی مجموعی ادائیگیوں سے تھوڑی کم تھیں۔

غیر ملکی زرمبادلہ میں پہلے سے ہی کمی کا سامنا کرنے والی حکومت کے لیے بڑھتے ہوئے قرض سروسنگ اخراجات تشویش کا باعث بن چکے ہیں۔اگر حکومت چوتھی سہ ماہی کے دوران قرض سروسنگ کی مد میں مزید ڈھائی ارب ڈالر کی ادائیگی کرتی ہے تو مجموعی ادائیگیاں 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی، پہلی تین سہ ماہی کے دوران مجموعی ادائیگیوں میں 5 ارب 18 کروڑ 40 لاکھ ڈاکر بطور پرنسپل اور 2 ارب 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سود شامل ہے۔مرکزی بینک نے اعلان کیا کہ 28 جون پر ختم ہفتے کے دوران قطر سے 50 کروڑ ڈالر وصول ہونے کے باوجود اسٹیٹ بینک کے غیرملکی زرمبادلہ میں کمی آئی۔50 کروڑ ڈالر قطر سے آنے والے 3 ارب ڈالر کے حصے میں سے تھے جبکہ مہمان ملک کی یہ رقم اسٹیٹ بینک کے اکانٹ میں رکھی جائے گی۔اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بیرونی قرضوں اور دیگر آفیشل ادائیگیوں سے متعلق اکانٹ آٹ فلو میں اضافے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر تک کم ہوئے۔28 جون تک اسٹیٹ بینک کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر پر تھے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 ارب 17 کروڑ ڈالر پر موجود تھے، جس سے ملک کل ذخائر 14 ارب 44 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…