اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

گاڑیوں کی خریدوفروخت غیرمعینہ مدت کے لیے بند کرنے کا عندیہ،کار ڈیلرز کے ساتھ عوام بھی پریشان،شوروم بند 

datetime 4  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)آٹو موٹیو ٹریڈرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن نے گاڑیوں کی خریدوفروخت غیرمعینہ مدت کے لیے بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔جمعرات کوپریس کانفرنس کرتے ہوئے کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما محمد عادل نے کہا کہ کاروں کی درآمد بند ہونے پر احتجاج کررہے ہیں اور ملک گہر سطح پر شوروم بند ہے۔انہوں نے کہا کہ لوکل گاڑیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا  ہے۔کار ڈیلرز کے ساتھ عوام بھی پریشان ہیں۔

شوروم بند ہورہے ہیں بے روزگاری پھیل رہی ہے۔عمران خان سے اپیل ہے کہ کاروں کی درآمدی پالیسی اور ٹیکسوں پر نظر ثانی کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے لوکل اسمبلرز کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔لوکل اسمبلرز نے مافیا کی شکل اختیار کرلی ہے۔40فیصد شوروم بند ہونے کی نوبت آچکی ہے۔گاڑیوں کی درآمد بند ہونے سے حکومت کو بھی اربوں روپے کے ٹیکس خسارے کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال ہوگی۔کار ڈیلرز ایکسائز اور دیگر ٹیکسوں کی ادائیگیاں بند کردیں گے۔کار ڈیلرز کو دیوار سے لگایا گیا تو کار ڈیلرز کاروبار مستقل طور پر بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔اس موقع پر چیئرمین امپورٹ کمیٹی فیصل پرویز نے کہا کہ کار ڈیلرز کی سرمایہ کاری سے ٹیکس اور روزگار ملتا ہے۔استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی پالیسی کے لیے رزاق داؤد کو تجاویز دی ہیں۔گاڑیوں کی درآمد پر ایک ارب ڈالر کے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔70 سے 80 ہزار گاڑیاں درآمد ہورہی تھیں۔لوکل اسمبلرز ایک ارب ڈالر ٹیکس دے کر چار ارب ڈالر باہر بھیجتے ہیں۔درآمدی گاڑیوں پر 350 فیصد ٹیکس عائد ہے۔انہوں نے کہا کہ کار ڈیلرز سے 20 لاکھ افراد کا روزگار وابستہ ہے۔حکومت کی پالیسی سے ان کا روزگار متاثر ہورہا ہے۔وزیراعظم کو تین ماہ قبل خط لکھا۔کابینہ سے ملاقات ہوئی۔رزاق داؤد نے تین ماہ میں پالیسی دینے کا وعدہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…