اسلام آباد(آن لائن) موجودہ حکومت سی پیک کے ثمرات بنیادی سطح تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے جو چین اور پاکستان کے درمیان ایک مثالی منصوبہ ہے، پاکستان میں بھرپور طریقے سے سرمایہ کاری کو فروغ دیاجا رہا ہے، چین کے تعاون کا محور پاکستان کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانا اور اس کی برآمدات پر مبنی صنعتوں کو فروغ
دینا ہے، پاکستان کو چین سے اعلیٰ معیاری اور جدید صنعتی ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی جاری رکھیں گے۔سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں روزگارکے مواقع میں اضافہ ہوا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری چین کے ایک پٹی ایک شاہراہ اقدام کی 6 راہداریوں میں سے ایک اہم اقتصادی راہداری ہے۔