ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت نے غریب کش بجٹ پیش کیا ،نظرثانی کرکے اشیائے خوردونوش پر ٹیکسز کو واپس لیا جائے : آل پاکستان انجمن تاجران

datetime 12  جون‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران نے وفاقی حکومت کے بجٹ کو غریب کش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بجٹ پر نظر ثانی کرتے ہوئے عام استعمال کی اشیائے خوردونوش پر ٹیکسز کو واپس لیا جائے ،اگر کسی مد میں 2سے 4فیصد ریلیف دیا گیا ہے تو اس کے برعکس ٹیکسز کی

صورت میں مہنگائی میں 24فیصد اضافہ ہوا ہے جو کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر اشرف بھٹی نے وفاقی حکومت کے بجٹ کا جائزہ لینے کیلئے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مختلف مارکیٹوں کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔اشرف بھٹی نے کہا کہ بجٹ میں چینی ، آئل ، چائے کی پتی سمیت دیگر سیریل اشیائے خوردونوش مہنگی کر دی گئی ہیں جس سے نچلا طبقہ بری طرح متاثر ہوگا ۔ مہنگائی کی وجہ سے غریب آدمی کی قوت خرید پہلے ہی جواب دے چکی ہے اور حالیہ بجٹ میں غریب طبقے پر مزید بوجھ بڑھایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی قرضے ہماری معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں لیکن قرضے اتارنے کیلئے کوئی پالیسی نہیں دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ مطالبہ ہے کہ حکومت فنانس بل پر نظر ثانی کرے اور اشیائے خوردونوش پر عائد کئے گئے ٹیکسز کو واپس لیا جائے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی پیش کئے جانے والے بجٹ میں 30سے 35ارب کے نئے ٹیکسز لگانے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں جس سے تاجروں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔ حکومت کی ساری توجہ صرف ٹیکسز کے ذریعے آمدن کے حصول پر جبکہ اس کے بدلے میں کسی طرح کا ریلیف نہیں دیا جارہا ،اگر حکومت نے بجٹ پرنظر ثانی نہ کی تو اس کے خلا ف احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…