پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اوپن مارکیٹ میں سرکاری نامے میں بھی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ،برائلر گوشت کے نرخ مستحکم رہے

datetime 19  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)تعطیل کے روز اوپن مارکیٹ میں سرکاری نامے میں بھی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا،انتظامیہ کے رمضان بازاروں فیئرپرائس شاپس تک محدود ہونے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں گراں فروشی عروج پر رہی جس سے عوام کی چیخیں نکل گئیں ۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ کے لئے دیسی لیموں کی سرکاری قیمت 24روپے اضافے سے 350روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

تاہم اس کی 400روپے فی کلو تک فروخت جاری رہی ،آلو کچا چھلکا 35روپے کی بجائے 40روپے، آلو پکا چھلکا 17روپے کی بجائے 20سے 25روپے،پیاز کی سرکاری قیمت 7روپے اضافے سے 50روپے مقرر کی گئی تاہم اس کی 60روپے فی کلو تک فروخت جاری رہی ۔ ٹماٹرکی سرکاری قیمت بھی 7روپے اضافے سے 40مقرر کی گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں اس کی 55سے 60روپے تک فروخت جاری رہی، لہسن دیسی 106روپے کی بجائے 150سے 160روپے،ادرک تھائی لینڈ 156روپے کی بجائے 190سے 200روپے،ادرک چائنہ 186روپے کی بجائے 220سے 230روپے،بینگن 27روپے کی بجائے 40روپے،کھیرا دیسی 32روپے کی بجائے 40روپے،لہسن ہرنائی 186روپے کی بجائے 230سے 250روپے،کریلے 32روپے کی بجائے 60 روپے،پاک 15روپے کی بجائے30روپے، ٹینڈے دیسی 42روپے کی بجائے 65سے 70روپے،میتھی 58روپے کی بجائے 60روپے،ماڑو 27روپے کی بجائے40روپے، بند گوبھی 79روپے کی بجائے 100روپے،پھول گوبھی 58روپے کی بجائے70روپے،گھیا کدو 28روپے کی بجائے 35سے 40روپے،سبز مرچ اول 58روپے کی بجائے70سے 80روپے،شملہ مرچ 53روپے کی بجائے70روپے،اروی 100روپے کی بجائے140روپے،بھنڈی60روپے کی بجائے 90سے 100روپے،مٹر 90کی بجائے130روپے،گھیا توری 53روپے کی بجائے70روپے،گاجر چائنہ 38روپے کی بجائے50روپے جبکہ پھلیاں96روپے کی بجائے 130سے 140روپے فی کلو تک فروخت ہوتی رہی۔ پھلوں میںسیب کالا کولو 176روپے کی بجائے 200روپے، سیب کالا کولو میدانی 126روپے کی بجائے 150سے 160روپے،سیب سفید 106روپے کی بجائے

130روپے،کیلا اول درجن 113روپے کی بجائے 150روپے، کیلا دوئم درجن 66روپے 80روپے،آم سہارنی 126روپے کی بجائے 160سے 170روپے،آم سندھڑی 176کی بجائے210سے 220روپے،آم دوسہری 156کی بجائے 200روپے،سیب ترکی 280کی بجائے340سے 350روپے، فالسہ 246کی بجائے480سے

500روپے،کھجور ایرانی اول 174کی بجائے200روپے،آڑو اول 206کی بجائے 300روپے جبکہ آلو بخارہ 349کی بجائے 420روپے فی کلو فروخت ہوا ۔علاوہ ازیں شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت او ر فارمی انڈوں کے نرخ مستحکم رہے ۔ برائلر گوشت کی قیمت 235روپے، زندہ برائلر مرغی 162روپے جبکہ فارمی انڈون کی قیمت 78روپے مستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…