اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بحیرہ عرب میں کیکڑا بلاک پر زیر سمند ر تیل کی تلاش تکنیکی وجوہات کی بنا پر عارضی طورپر بند کر دیا گیا ہے ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق ڈرلنگ بند کرنے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی جارہی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تکنیکی خرابی کو دور کرنے میں کچھ دن لگ سکتے ہیں جس کے بعد دوبارہ ڈرلنگ کے کام کا آغاز کیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کیے گئے تھے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے پنڈوری آئل فیلڈ کا دورہ کیا اور کام کی رفتار کو سراہا ۔ پیر کو غلام سرور خان نے پنڈوری آئل فیلڈ کا دورہ کیا.پنڈوری آئل فیلڈ میں کام کی رفتار کو سراہا۔1996میں پنڈوری آئل فیلڈ سے پیداوار حاصل کرنے کا آغاز ہوا۔یہاں بنیادی طور پر9 کنووں کی کھدائی کی گئی تھی تاہم اس وقت دو کنووں سے تیل اور گیس کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے جو بالترتیب 170 بیرل یومیہ اور 0.57 ملین مکعب فٹ یومیہ ہے۔پنڈوری۔10 کی ڈرلنگ کا آغاز جنوری 2019 میں ہوا تھا جبکہ اس کی کھدائی دسمبر 2019 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔