لاہور(این این آئی) طیاروں کی کمی اور ان میں موجود فنی خرابی کے باعث علامہ اقبال انٹر نیشنل اےئر پورٹ پر اندرون و بیرون ملک سے آنے اورجانے والی 20پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیرکا شکار ہوئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔ منسوخ ہونے والی
پروازوں میں کولمبو جانے والی پرواز186،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز313،کراچی جانے والی پرواز 401،پی آئی اے کی رحیم یار خان جانے والی پرواز 583،چائنہ جانے والی پرواز 6038،پی آئی اے کی دہلی جانے والی پرواز 270،کراچی جانے والی پرواز 405،کوالمپور جانے والی پرواز 132،پی آئی اے کی اسلام آباد جانیوالی پرواز 656،شارجہ جانے والی پرواز 412،بنکاک جانے والی پرواز 346،کولمبو سے آنے والی پرواز 185،چائنہ سے آنے والی پرواز 6037،پی آئی اے کی رحیم یار خان سے آنے والی پرواز 582،کراچی سے آنے والی پرواز 402،پی آئی اے کی دہلی سے آنے والی پرواز 271،کراچی سے آنے والی پرواز 404،کولاالمپور سے آنے والی پرواز 131،پی آئی اے کی بہاولپور سے آنے والی پرواز655اوربنکاک سے آنے والی پرواز345منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکار ہوئیں ۔