کراچی چیمبر کی16 ویں’’مائی کراچی‘‘نمائش کاآغاز آج سے ہوگا

4  اپریل‬‮  2019

کراچی ( این این آئی)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی )کے زیر اہتمام 16ویں ’’مائی کراچی‘‘ نمائش کا افتتاح جمعہ05اپریل 2019 کو ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا جس میں ملکی وغیر ملکی نمائش کنندگان تقریباً 10لاکھ سے زائدافراد کے سامنے اپنی خدمات اور مصنوعات کی تشہیر کریں گے۔ نمائش3روز تک جاری رہنے کے بعد 7اپریل 2019کو اختتام پذیر ہو گی۔ یہ نمائش بزنس ٹو بزنس

اور بزنس ٹو کنزیومر میٹنگز کے حوالے سے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگی اور ساتھ ہی کراچی کے عوام کو تفریحی سہولتیں بھی میسرآئیں گی۔کراچی کے عوام ہر سال دلچسپی کے ساتھ اس نمائش میں بھرپور شرکت کرتے ہیں۔کراچی چیمبر کے صدرجنید اسماعیل ماکڈا نے ’’مائی کراچی‘‘نمائش کے کامیاب سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ 2004میں بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی نے بحثیت صدر کے سی سی آئی میڈیا بالالخصوص مغربی میڈیاکی جانب سے کراچی کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ کومد نظر رکھتے ہوئے کراچی کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے’’ مائی کراچی‘‘ نمائش کا آغاز کیا جو بلاکسی تعطل پابندی کے ساتھ 2004سے کامیابی کے ساتھ منعقد کی جارہی ہے اور یہ ایونٹ کراچی چیمبر کے لئے کامیابی کی علامت بن گیا ہے ۔کے سی سی آئی کے صدر نے’مائی کراچی‘‘نمائش کو ہر سال بہتر بنانے پر کراچی چیمبر کے تمام سابق صدور کی خدمات کو سراہا جنہوں نے ہر بارنمائش کو بہترسے بہتر بنانے پر اپنی بھرپور توجہ مرکوز رکھی جس کی وجہ سے’’مائی کراچی‘‘ نمائش پاکستان کا ایک کامیاب اور سب سے بڑا ایونٹ بن گئی ہے اور اس کا دائرہ کار 2004 کے مقابلے میں ایکسپو سینٹر کے3ہالز سے بڑھ کرتمام 6ہالز تک وسیع ہو گیاہے۔کے سی سی آئی مستقل بنیادوں پر بغیر کسی مالی فوائدکے اس نمائش کاانعقاد کررہاہے جس کامقصد کراچی کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ’’ میڈ اِن پاکستان‘‘ کی ٹیگ لائن کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے نمائش کوکامیاب بنانے میں سندھ حکومت ، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو بھی سراہا۔انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کو درپیش مسائل کے باوجودتاجر برادری چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اور

کاروباری و صنعتی سرگرمیوں میں رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے ثابت قدم ہے۔انہوں نے کہاکہ 16ویں ’’ مائی کراچی‘‘ نمائش پاکستان جو قدرتی خوبصورتی،روایات اور ثقافت کا مرکز ہے اور کراچی کی حقیقی تجارتی صلاحیت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں مددگار ثابت ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ ’’ مائی کراچی‘‘ نمائش تجارت کی نئی راہیں تلاش کرنے اور علاقائی تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے

خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی ہے۔ اس سال بھی فوڈ کورٹ کے رقبے کو دگنا کردیا گیا ہے اور بچوں کے کھیلنے کے لیے ایریا میں بھی دورہ کرنے والی فیمیلز کو کئی نئی تفریحی سہولیات میسر ہوں گی۔انہوں نے سندھ حکومت اور ٹی ڈی اے پی کی سپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سال بھی یہ نمائش مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی۔ کے سی سی آئی کی’’مائی کراچی‘‘نمائش کی خصوصی کمیٹی کے چیئرمین

محمد ادریس نے نمائش میں دستیاب تفریحی سہولتوں اورمختلف انتظامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ نمائش میں اس سال ایکسپو سینٹر کے تمام ہالز میں300 سے ذائداسٹالزقائم کیے گئے ہیں جہاں پاکستانی اور غیر ملکی مصنوعات اور خدمات کی تشہیرکی جائے گی۔ اس سال کی نمائش میں انڈونیشیا، ملائیشیا، تھائی لینڈ، جاپان، ویتنام، سری لنکا، یوکرین، رومانیہ و دیگر دوست ممالک شرکت کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…