ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

فون کے استعمال پر ماں نے ڈنڈا دے مارا، بیٹی ہلاک

datetime 22  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں فون استعمال کرنے پر ماں بیٹی کے جھگڑے میں بیٹی کی جان چلی گئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق واقعہ ریاست راجستھان کے علاقے بندایاکا میں پیش آیا جہاں 22 سالہ نیکیتا سنگھ اپنے امتحان کی تیاری کے بجائے زیادہ وقت موبائل فون پر خرچ کرتی تھی۔رپورٹس کے مطابق نیکیتا کی اسی عادت سے تنگ والد نے بیٹی سے موبائل فون لے کر رکھ لیا اور پڑھائی پر توجہ دینے پر زور دیا لیکن نیکیتا نے موبائل کا کم استعمال کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر اسے فون واپس دے دیا گیا۔

والد کے مطابق پچھلے کچھ دنوں سے نیکیتا نے پھر سے موبائل فون کا زیادہ استعمال کرنا شروع کردیا تھا جس وجہ سے موبائل نیکیتا سے لے کر اس کی والدہ کے حوالے کردیا تھا۔پولیس کا کہنا تھاکہ والدہ سے فون واپس مانگنے کیلئے نیکیتا نے ضد کی اور یوں دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس دوران والدہ نے طیش میں آکر نیکیتا کے سر پر زور سے ڈنڈا مارا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی والدہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…