پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات کی بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کی پیش گوئی

datetime 21  مئی‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے، تاہم شام کے اوقات میں مری ،گلیات، راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک ر ہنے کے علاوہ بعداز دوپہرجھکڑ اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، کوہستان، شانگلہ اور کرم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…