جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

چینی کمپنی نے لاہور میں ٹیکسٹائل پارک کیلئے کیلئے100 ایکڑ اراضی حاصل کر لی

datetime 21  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ایک نامور چینی ٹیکسٹائل کمپنی نے ابھرتے ہوئے اقتصادی مرکز لاہور میں ٹیکسٹائل پارک کے لیے خصوصی اقتصادی زون تیار کرنے کے مقصد کے تحت100 ایکڑ اراضی حاصل کی ہے۔ کمپنی مرکزی شاہراہ سے ٹیکسٹائل پارک کی مجوزہ جگہ تک 3 کلومیٹر تک رسائی سڑک مکمل کرنے کے بعد برآمد پر مبنی گارمنٹس فیکٹری کی تعمیر شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ چینی ٹیکسٹائل کمپنی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ فیکٹری کا بنیادی ڈھانچہ 12 ماہ کے اندر تعمیر ہونے کی توقع ہے۔توقع ہے کہ گارمنٹس فیکٹری سے پاکستان کو 500 ملین امریکی ڈالر کا زرمبادلہ کمانے میں مدد ملے گی اور ہر سال 30,000 ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

کمپنی اگلے تین سے پانچ سالوں میں 150 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اگر منصوبہ بندی کے مطابق سب کچھ آگے بڑھتا ہے، تو اس سے معاون صنعتوں میں 100 ملین امریکی ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔کمپنی اس پارک کو جنوبی ایشیا ء میں سب سے زیادہ جدید اور پائیدار ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بنیاد بنانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس میں پاکستانی ہم منصبوں کو چین کے پارک ڈیزائن کے تصور اور تعمیراتی معیارات کی نمائش کی جائے گی۔چینی کمپنی کے اہلکار نے بتایا کہ سپلائی چین کلسٹر کے قیام سے پاکستان کے لیبر سٹرکچر اور مینجمنٹ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…