ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا

datetime 21  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کی کمی آگئی۔عالمی سطح پر تمام اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مضبوط ہونے، نئے وفاقی بجٹ سے قبل بڑھتی ہوئی درآمدی سرگرمیوں جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کی قدر میں محدود اضافے کا تسلسل جاری رہا، اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔اپریل میں روشن ڈیجیٹل اکانٹ کے انفلوز بڑھنے سے ذرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے نتیجے میں کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 3 پیسے گھٹ کر 278 روپے 26 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

لیکن موبائل فونز ٹیلی کام مصنوعات سمیت دیگر شعبوں کی درآمدات کے لیے طلب بڑھنے اور مارکیٹ فورسز کا زائد قیمتوں پر ڈالر کی ڈیمانڈ سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں بتدریج اضافہ ہوا۔جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 39 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 11 پیسے کی کمی سے 279 روپے 43 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف جانب سے نئے قرض پروگرام کے لیے ڈی ویلیوایشن کی شرط سے انٹربینک کی سطح پر ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…