ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اپ سیٹ، امریکا کی بنگلادیش کو شکست

datetime 22  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیوسٹن (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ سے پہلے ہی تاریخ کا بڑا اپ سیٹ ہوگیا، امریکا نے بنگلادیش کو سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 5 وکٹوں سے ہرادیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی ٹاپ ٹین رینکنگ ٹیم کے خلاف امریکا کی پہلی فتح ہے۔ہیوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 153رنز اسکور کیے۔

بنگلادیش کی جانب سے توحید 58 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے، محمد ریاض 31، سومیا سرکار 20، لٹن داس 14 اور شکیب الحسن 6 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔امریکا نے 154 رنز کاہدف تین گیندیں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔امریکا کی جانب سے ہرمیت سنگھ نے 33 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، اس کے علاوہ کورے اینڈرسن نے 34 اور اسٹیون ٹیلر نے 28 رنز بنائے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…