ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

معاشرتی و معاشی لحاظ سے مظبوط پاکستان خطے میں بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے : پیاف

datetime 22  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ23 مارچ یو م پاکستان ایک تجدید عہدکا دن ہے ،پاکستان کی کاروباری برادری پاکستان کی معیشت اور سا لمیت کمزور کرنے سے متعلق دشمنان کا ایجنڈا کسی طور بھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

بزنس کمیونٹی معیشت کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور معاشی استحکام متاثر نہیں ہونے دے گی،معاشرتی و معاشی لحاظ سے ایک مظبوط پاکستان ہی خطے میں بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے۔چیئر مین پیاف میاں نعمان کبیر ،سینئر وائس چیئر مین ناصر حمید خان اور وائس چیئر مین جاوید اقبال صدیقی نے یوم پاکستان کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ ہم سب کو اپنی بساط کے مطابق پاکستان کی ترقی و استحکام اور امن و سلامتی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ہمیں ملک دشمن عناصر کے خلاف آواز بلند کرنا ہے کیونکہ ہم نے بڑی قربانیوں کے بعد پاکستان کو حاصل کیا ہے اس لئے کسی بھی صورت ارض پاکستان پرآنچ نہیں آنے دیں گے ۔ملک دشمن عناصربزنس کمیونٹی کوخوفزدہ نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں معاشی طور پر مستحکم، جمہوری اقدار کے فروغ، آئین و قانون کی حکمرانی اور انصاف کی عمل داری کی مثالی صورتحال کا جو خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا اس کی عملی تعبیر ابھی تک نہیں مل سکی ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد و یگانگت پیدا کریں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…