ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

آئندہ ماہ ہونیوالی انٹرنیشنل بزنس کانفرنس سے ملک میں سرمایہ کاری میں مزید بہتری آئے گی : پیاف

datetime 20  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان انڈسٹریل اینڈٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ لاہور میں آئندہ ماہ ہونیوالی انٹرنیشنل بزنس کانفرنس سے ملک میں سرمایہ کاری میں مزید بہتری آئے گی ۔ملک میں سرمایہ کاری کے وسیع موقع پیدا ہونگے اور پنجاب سرمایا کاری کا مرکز بنے گا۔ پنجاب میں قائداعظم اپیرل پارک، سپیشل اکنامک زونز اور نئے انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام سے صوبہ میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔

اور روزگار کے لاکھوں مواقع بھی فراہم ہونگے۔چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر نے سیئنر وائس چیئرمین ناصر حمید خان کے ہمراہ صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ پنجاب میں منعقد ہونیوالی سرمایہ کاری کانفرنس میں سرمایہ کروں کیلئے پر کشش مراعات اور ترغیبات کے ساتھ ساتھ پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ پالیسیوں کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دیا ہو گی تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو اور حکومت کو غیرملکی قرضوں سے نجات مل سکے۔نعمان کبیر نے کہا کہ پاکستان براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک بن رہا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے مثبت اقدامات اور کوششوں کے باعث چین، سعودی عرب،متحدہ عرب امارات و دیگر ممالک کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔ خصوصی اقتصادی زونز ،گوادر بندرگاہ فعال ہونے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات سے دنیا بھر کے کاروباری ادارے پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔ غیر ملکی کمپنیوں کیلئے ملک میں کاروبار اور ترقی کے بڑے مواقع موجود ہیں۔سیئنر وائس چیئرمین پیاف ناصر حمید خان نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی طرف راغب کرنے کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کرکے پیداواری لاگت میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ ایف بی آر کی کاروباری مراکز پر چھاپوں اور گرفتاریوں سمیت کاروبار دشمن شقوں کو ختم کیا جائے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں انڈسٹریز قائم کرنے کی ترغیب ملے۔انہوں نے کہا کہ پیداواری لاگت میں کمی سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے سے تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی۔معاشی ترقی کے لیے حکومت تاجروں کی تجاویز پر عمل پیرا ہے تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے بجٹ میں ان کی تجاویز سے بھر پور استفادہ حاصل کیا جائے گا ۔پنجاب کے اندر نئے انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور ملکی برآمدات میں اضافہ سے صنعتیں ترقی کرینگی ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…