سی ڈی اے انڈسٹریل اور کمرشل پلاٹوں کی لیز کی تجدید کا عمل آسان بنارہی ہے : چیئرمین سی ڈی اے

15  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی) سی ڈی اے کے چیئرمین عامر علی احمد نے کہا کہ صنعتی و کمرشل پلاٹوں کی لیز کی تجدید کا مشکل عمل محکمہ کیلئے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے کیونکہ لیزوں کی تجدید نہ ہونے سے سی ڈی اے لاکھوں کا ریونیو کھو ر رہی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اب اس پر نظرثانی کی جا رہی ہے اور صرف Affidavitکی بنیاد پر لیز کی تجدید کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

جس سے تاجروں وصنعتکاروں کو لیز کی تجدید میں آسانی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل بائی لاز پر بھی نظرثانی کی جا رہی ہے اور ایسا نظام بنایا جا رہا ہے کہ صنعتکار سی ڈی اے کو صرف فیس ادا کر کے ٹریڈ کو تبدیل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی مکمل ریسٹریکچرنگ کی جا رہی ہے اور تاجر برادری کو چند ہفتوں میں محکمہ کی کارکردگی میں مثبت تبدیلی نظر آنا شروع ہو جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر وصنعتکار برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عامر علی احمد نے کہا کہ کہوٹہ انڈسٹریل ایریا میں ترقیاتی کاموں کا جلد آغاز ہو جائے گا اور سوسایٹیوں کے تعاون سے اسلام آباد ایکسپریس وے کے مسائل کو بھی حل کرنے کی کوشش ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلیو ایریا میں پارکنگ قائم کی جائے گی تاہم عارضی پارکنگ کیلئے چیمبر اور بلیو ایریا کی ایسوسی ایشن ڈپٹی کمیشنر اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر حل نکالیں ۔ انہوں نے کہا کہ یف ایٹ اور ایف ٹن سمیت دیگر مارکیٹوں میں بھی پارکنگ کے مسائل کوحل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ E-12 اور I-15سمیت بعض سیکٹرز میں سالوں سے کام رکا ہوا تھا اور اب سی ڈی اے نے ان سیکٹرز کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے محکمہ کو بہتر ریونیو آنا شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں ورٹیکل تعمیر کو حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں سیول ایوی ایشن نے بھی اپنی پابندیاں ہٹا دی ہیں لہذا اس سے مارکیٹوں میں ایڈیشنل سٹوری سمیت دیگر مسائل حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پیدل روڈ کراس کرنے والوں کی سہولت کیلئے اسلام آباد میں پانچ پل تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کا موجودہ سسٹم ممبران کے لئے فائدہ مند نہیں ہے لہذا اس میں بہتری

لائی جا رہی ہے تاکہ ممبران کے مسائل جلد حل ہوں۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے ان کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ موجودہ حکومت کاروبار ، سرمایہ کاری اور برآمدات کو فروغ دینا چاہتی ہے جس کیلئے صنعتی علاقوں اور مارکیٹوں کو جدید خطوط پر

ترقی دینا اشد ضروری ہے لہذاسی ڈی اے صنعتی علاقوں اور مارکیٹوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ بعض صنعتی اور کمرشل پلاٹوں کی لیز کی تجدید کئی سالوں سے رکی ہوئی ہے جس سے نہ صرف محکمہ ریونیو سے محروم ہو رہا ہے بلکہ کاروبار اور سرمایہ کاری متاثر ہو رہی ہے لہذا انہوں نے کہا کہ تمام صنعتی اور کمرشل پلاٹوں کی لیز کی تجدید کا عمل آسان بنایا جائے اور لیز کو 99سال کیلئے بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں ایڈیشنل سٹوری کی تعمیر کے چارجز بہت زیادہ ہیں لہذا ان میں مناسب کمی کی جائے جس سے کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ منفی لسٹ کے علاوہ صنعتکاروں اور تاجروں کو تمام ٹریڈز کو تبدیل کرنے کی اجازت دی جائے جس سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں ترقیاتی کاموں سمیت پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ

انڈسٹری کے سینئر نائب صدر رافعت فرید، نائب صدر افتخار انور سیٹھی، محمد اعجاز عباسی، زبیر احمد ملک  طارق صادق، میاں اکرم فرید،میاں شوکت مسعود، ظفر بختاوری، ملک سہیل حسین، اجمل بلوچ، خالد چوہدری، یوسف راجپوت ، ملک ربنواز اور مختلف مارکیٹوں کے نمائندگان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مختلف مسائل سے چیئرمین سی ڈی اے کو آگاہ کیا جبکہ ان کے حل کیلئے مفید تجاویز پیش کیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…