اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

ایران استعمال شدہ تیل بردار جہازوں کی تلاش میں سرگرم

datetime 14  مارچ‬‮  2019 |

تہران (این این آئی)ایران اور مغربی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ تہران نئے تیل بردار جہازوں کی خریداری کے معاملے میں محتاط انداز میں کام کررہا ہے۔ اس وقت ایران کی ترجیح استعمال شدہ تیل بردار جہاز ہیں جنہیں ایران کے پرانے بحری بیڑے میں شامل کرکے امریکی پابندیوں سے بچتے ہوئے ایرانی تیل کی برآمدات کو جاری رکھنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ برس نومبر میں

جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر سابقہ پابندیاں بحال کرنے کا اعلان کیا تو اس وقت ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان 10 نئے تیل بردار بحری جہازوں کے کے بارے میں مذاکرات جاری تھے مگر امریکی پابندیوں کے بعد سیول اور تہران کے درمیان نئے بحری جہازوں کی بات چیت روک دی گئی تھی۔ اسی طرح ایران اور پاناما کے درمیان 21 نئے بحری جہازوں کی ایرانی بحری بیڑے میں شمولیت کی بات چیت جاری تھی۔ پاناما کے ساتھ بھی مذاکرات ختم ہوگئے ۔ ایران اب ویتنام جیسے ممالک کی طرف متوجہ ہے تاکہ ان سے استعمال شدہ بحری جہاز خرید کیے جاسکیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیل ایرانی معیشت میں کل قومی پیدوار کا 70 فی صد ذریعہ امدن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایران کے لیے محفوظ بحری بیڑہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اب کی بار استعمال شدہ بحری جہاز بھی ایران کو ملنے مشکل ہیں کیونکہ استعمال شدہ جہاز فروخت کرنے والی کمپنیاں بھی ایران پر امریکی پابندیوں کے بعد بہت حد تک محتاط ہوگئی ہیں۔ ایرانی تیل کی درآمدات وبرآمدات پرامریکی پابندی کے بعد عالمی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیے جانے کاخدشہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایران کے ساتھ تیل بردار جہازوں کی خریدو فروخت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ایران میں تیل کی یومیہ پیداوار 28 لاکھ بیرل ہے گر عالمی سطح پر ایرانی تیل کی خریداری کم ہونے کے باعث تیل کی پیدوار بھی کم ہوئی ہے۔ ایرانی بجٹ کا ایک بڑا حصہ تیل سے حاصل کیا جاتا ہے۔ اس لیے امریکی پابندیوں کے بعد ایران پر سخت معاشی دباؤ آیا ہے۔تیل کے امور کے تجزیہ نگار مھدی فارزی کا کہنا تھا کہ عالمی کمپنیوں کو ڈر ہے کہ اگر انہوں نے ایران کے ساتھ کسی قسم کا تعاون کیا تو اس کے نتیجے میں امریکا انہیں عالمی مالیاتی نظام سے الگ کردے گا۔ یہی وجہ ہے کہ چین جیسے ممالک کی کمپنیاں بھی امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے ایران کے ساتھ عدم تعاون کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…