کراچی(این این آئی)غیر ملکی زر مبادلہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سرکاری بینکوں کی جانب سے دوست ممالک سے مختصر مدت کے قرضے لینے کے باعث رواں مالی سال کیلئے عالمی بینک کی جانب سے متوقع دو ارب 30 کروڑ ڈالر سے زائد رقم کی فراہمی میں رکاوٹیں حائل ہو گئیں۔
ایک سرکاری عہدیدار کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے 27سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں کو طے شدہ طریقہ کار کے تحت عالمی بینک سے فنڈز نہیں مل پا رہے۔ان کے مطابق رواں سال کی ادائیگیوں میں تاخیر کے سبب مالی سال 20-2019 کے متوقع منصوبے متاثر ہوسکتے ہیں۔