پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عالمی بینک کی عدالت نے پاکستان پر 4 ارب ڈالر سے زیادہ کا جرمانہ عائد کر دیا

datetime 5  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی بینک کی انٹرنشیل کورٹ فار سیٹلمنٹ آف انوسمنٹ ڈسپوٹس نے پاکستان کو 4 ارب ڈالر سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ جرمانے بر وقت ادا نہ کیے گئے تو پاکستان کی قومی پرچم بردار قضائی کمپنی پی آئی اے کے طیارے 60 ممالک میں نہیں آ جا سکیں گے۔ان طیاروں کو اس وقت تک بیرون ملک روک لیا جائے گا۔

جب تک حکومت پاکستان انٹرنیشنل کورٹ فار سیٹلمنٹ آف انوسمنٹ کے عائد کردہ جرمانوں کی ادائیگی نہیں کرے گی۔ یہ جرمانے اس لیے کیے گئے ہیں کہ آسٹریلوی کمپنی ریکوڈیک بلوچستان سے تانبا سونا چاندی نکالنے کا کیس جیت گئی ہے اور حکومت پاکستان ریکوڈیک کیس ہار گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس کا حکومت پاکستان ترک کمپنمی کار کے (KARKEKY) کا سمندری پاور پلانٹ جو ہنگامی بینادوں پر لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لیے اس وقت کے پاکستانی وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے رینٹل ایگریمنٹ (RENTAL AGREEMENT) کر کے منگوایا تھا۔ یہ سمندری پاور پلانٹ 2012ء میں آٹھ ماہ تک کراچی کے قریب بحیرہ عرب میں کھڑا رہا نہ تو اس سے بجلی بنوائی گئی نہ ہی اُسے تیل فراہم کیا گیا اس کیس میں ترک کمپنی نے انٹرنیشل کورٹ فار سیٹلمنٹ آف انوسمنٹ ڈسپیوٹس سے رجوع کیا اور (آئی ایس آئی ڈی ) انٹرنیشنل کورٹ فار سیٹلمنٹ آف انوسمنٹ ڈسپیوٹس نے فیصلہ کیا کہ حکومت پاکستان ایک ارب 20کروڑ ڈالر ترک کمپنی کار کے کو ادا کرے۔ یہ ادائیگی ابھی تک پاکستان کی طرف سے نہیں کی گئی۔اس کے علاوہ کورٹ فار سیٹلمنٹ آف انوسمنٹ ڈسپیوٹس نے حکومت پاکستان کے خلاف ایک تیسرے کیس کا فیصلہ کیا۔اس کیس میں بھی پاکستان پر ایک ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اگر تینوں مقدمات میں ہونے والے 4 ارب ڈالر سے زائد کے جرمانے ادا کرنا پڑے گئے تو سعودی عرب اور یو اے ای کی قرضہ نما امداد ان کی ادائیگیوں سے چلے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…