پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی پابندیاں نظرانداز : ترکی ایران کیساتھ باہمی تجارت پر تیار

datetime 15  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی) ترک صدر طیب اردگان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی ایران پر امریکہ کی جانب سے معاشی پابندیاں نظر انداز کرکے باہمی تجارت کرنے لیے بالکل تیار ہے۔روس کے شہر سوچی میں روس، ایران اور ترکی کے صدور کے مابین ملاقات کا دور رواں دواں ہے۔ اپنے بیان میں ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت کے لیے ترکی ایک بنیادی لائحہ عمل تیار کرنے کو رضامند ہے، ایران کے ساتھ کئی نکات پر بات چیت کے اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ترکی ایران کے ساتھ بات چیت و تجارت سے

تعلقات مزید بہتر کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ ترکی کی جانب سے ایران سے تعلقات کے بارے میں یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب پولینڈ کے شہر وارسا میں امریکا اور کئی یورپین ممالک کی ایک کانفرنس منعقد ہورہی ہے میڈیا کے مطابق اس کانفرنس کے انعقاد کے مقاصد و مندرجات میں سے ایک ایران کے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کو کم کرنا اور اس پر دباؤ بڑھانا بھی شامل ہے۔یہ بھی واضح رہے کہ ترکی سے قبل خود یورپی یونین ایران سے تجارت کے لیے ایک الگ میکنزم تشکیل دینے کا عندیہ دے چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…