منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخواہ حکومت کا گدھوں کی افزائش اور ایکسپورٹ کا اعلان

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخواہ کی حکومت نے گدھوں کی برآمد سے قومی خزانے کو فائدہ پہنچانے کی حکمت عملی مرتب کی جس کے تحت گدھوں کی افزائش کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان اور مانسہرہ میں فارم بنائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے محکمہ لائیو اسٹاک نے صوبے کے دو مقامات پر گدھوں کی افزائش کے حوالے سے فارمز بنانے کا اعلان کیا۔

جس کے تحت ابتدائی مرحلے میں بیمار، لاغر اور معذور گدھے یہاں لائے جائیں گے اور پھر اُن کو برآمد کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق رواں سال مانسہرہ اور ڈی آئی خان میں غیر ملکی کمپنیوں کے اشتراک سے فارمز پر کام رواں سال شروع کردیا جائے گا،چینی کمپنیوں نے فارمنگ میں دلچپسی ظاہر کی جو تین ارب ڈالرز تک کی سرمایہ کاری کو تیار ہیں۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام کا کہنا تھا کہ ’ حکومت کے ساتھ منسلک کمپنی کے ساتھ ہی ایکسپورٹ کا کام کیا جائے گا، ہم معاہدہ کرنے سے پہلے سوچ بچار کررہے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ صوبے میں گدھوں کی قلت ہوجائے کیونکہ ایک گدھے کی افزائش میں ڈھائی سے تین سال لگتے ہیں‘۔ اُن کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخواہ میں 70 ہزار سے زائد خاندانوں کا روزگار گدھوں پر منحصر ہے، معاہدے کے بعد تین سال تک بیمار، لاغر ، معذور اور بوڑھے گدھے چین برآمد کرنے کی منصوبہ بند کی جارہی ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ’چین میں گدھوں کی مانگ بہت زیادہ ہے کیونکہ وہاں کے شہری ان کا دودھ اور گوشت استعمال کرتے جبکہ میک اپ اور فرنیچر بنانے والی کمپنیاں گدھوں کی کھال اور بال استعمال کرتی ہیں‘۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…