جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی

datetime 7  جنوری‬‮  2019 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھے گئے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 1285 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے مثبت اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑھے جس کے باعث

سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 اور دس گرام کے بھاؤ مٰں 350 روپے کی کمی دیکھی گئی۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کے روز مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت 67100 روپے فی تولہ جبکہ 57ہزار 575 روپے دس گرام کے ساتھ ہوئی۔ قبل ازیں ایک روز قبل 4 ڈالر اضافے کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1291 تک پہنچ گئیں تھیں جس کے باعث جمعے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور 172 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ صرافہ بازاروں میں گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 67 ہزار 700 اور 10 گرام 58 ہزار 42 روپے تک پہنچی تھی۔ سال 2018 سونے کی قیمتوں میں اضافہ گزشتہ برس ڈالر کی اونچی اڑان کی وجہ سے سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مجموعی طور پر 19 ڈالر سستا ہوا جس کے بعد قیمت 1284 ڈالر تک پہنچیں۔ سونے کے تاجروں کے مطابق 2018 میں فی تولہ سونا 11 ہزار 800 روپے مہنگا ہوا جبکہ 10 گرام کی قیمتوں میں 9ہزار 957 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…